اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کی جدید اور مؤثر تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے سوشل میڈیا شخصیت ثناء یوسف اور سینیٹ ملازم حمزہ خان قتل کیسز میں اہم فیصلے سناتے ہوئے مرکزی ملزمان کو سزائے موت اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا شخصیت ثنا ہوسف اور سینیٹ ملازم حمزہ خان کے قتل میں ملوث ملزمان عمر حیات اور سابق پولیس افسر عارف حسین شاہ کو عدالت نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ترجمان کے مطابق حمزہ خان قتل کیس کے 2 شریک ملزمان کو بھی عمر قید اور جرمانے کی سزائیں دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے جدید تفتیشی تقاضوں اور انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر دونوں قتل کے مقدمات ٹریس کیے اور ملزمان کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کو موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

انہوں نے کہا کہ مضبوط شواہد، جدید تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث معزز عدالت نے ملزمان کو سزائیں سنائیں، جبکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘