بھارت اور اسرائیل کو پاکستان کی اسٹریٹجیک کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی جانب سے حاصل کی جانے والی تاریخی فوجی اور سفارتی کامیابیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بنیادی طور پر تبدیل کردیا ہے جس سے پاکستان عالمی منظر نامے پر ایک با اعتماد ناقابل تسخیر قوت کے طور پر ابھرا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر سینیئر فوجی افیسرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے موجودہ سیاسی و سیاسی عسکری قیادت کو غیر معمولی جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے مکمل عزم اور ہمت کے ساتھ نمٹنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی سے ملک بحرانوں سے نکل آیا، ایکس سروس مین سوسائٹی

 مئی 2025 کے فوجی تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے پڑوسی ملک کے جارحانہ حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا ہماری مسلح افواج دی جارحیت پسند ہندو قیادت کو ایک ایسا تلخ اور بے مثال سبق سکھایا جس نے تاریخ میں ہندوستان کے لیے ایک سیاہ اور پاکستان کے لیے ایک سنہرا باب رقم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تیز رفتار، بجلی کی مانند کڑکتے اور بہترین حکمت عملی سے لیس جوابی فضائی حملوں نے ایک فرعون صفت دشمن کے غرور کو خاک ملا دیا اور اس کی افواج کو مکمل طور پر مفلوج کردیا، جس کے بعد ان کے پاس جنگ بندی کی بھیک مانگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان کامیابی کا سہرا چیف اف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کے سر باندھا اور واضح کیا کہ اس بحران کے دوران پوری قوم اپنی فوجی قیادت کے پیچھے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کھڑی ہے۔

سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و دفاعی قوت اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور عالمی طاقتوں کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے بے پناہ بین الاقوامی اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان نے اسٹریٹیجک، غیر جانبداری اور سفارتی وزن نے مشرق وسطیٰ کے پیچیدہ بحران میں کامیابی سے ثابت قدمی اور ثالثی کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانے کا یہ بہترین موقع ہے، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی بریگیڈیئر زرین

 ’جس کے نتیجے میں متحارب فریقین جنگ بندی پر امادہ ہوئے جس سے بے پناہ جانوں کو تلف ہونے سے بچایا گیا یہ پاکستان کی ایک عظیم سفارتی کامیابی ہے جس کو ساری دنیا سراہا رہی ہے۔‘

سینٹر عبدالقیوم نے نشاندہی کی کہ یہ دونوں بڑی کامیابیاں یعنی فوجی برتری اور سفارتی وقار مخاسم ریاست و بالخصوص بھارت اور اسرائیل کو ہضم نہیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مایوسی کا اندازہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیانات سے لگایا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی کوشش کی ہے حالانکہ امریکی عوام جانتے ہیں کہ ان کی پیٹھ میں سرا کس نے گھونپا۔

سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بھارتی ارمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کی بھی ہم سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شدید گھبراہٹ اور مایوسی کا شکار بھارتی ارمی چیف پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدلنے کی دھمکیاں دینے کی جسارت کر رہے ہیں یہ ایک شکست خردہ ذہنیت کی کھوکھلی بھڑکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں براہ راست اس وقت افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے اندر دہشت گردی اور سورش کو ہوا دے رہے ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پاک فوج 24 کروڑ عوام کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ ان غیر ملکی ہتھیاروں، مالی امداد اور وسائل پر پلنے والے کرائے کے قاتلوں کو عبرتناک شکست دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس سروس مین سوسائٹی نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اہم مطالبات کردیے

 انہوں نے کہا کہ میرا تو افغانستان کو مشورہ ہے کہ وہ امن کی طرف ائے اپنی سرزمین اسرائیل اور انڈیا کی پراکسی وار میں استعمال نہ کرے کیونکہ ہم ہی وہ قوم ہیں جنہوں نے سخت وقت میں افغانوں کو پناہ دی اور ان کی خدمت کی اور اج افغان حکومت اپنی سرزمین اسی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن و امان اور معاشی ماحول خاص طور پر ہمارے مغربی سرحدی صوبوں کو الودہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو اہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے گا ۔ 24 کروڑ سے زائد ابادی پر مشتمل ایک ایٹمی قوت کو مٹھی بھر انتہا پسند عسکریت پسندوں کے ذریعے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

 پریس کانفرنس کے اختتام پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے مائیکرو اکنامک استحکام حاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی انتھک کوششوں کو سراہا جو مشرق وسطیٰ کے بحرانوں سے پیدا ہونے والے بیرونی معاشی جھٹکوں کی وجہ سے عارضی طور پر متاثر ہوا ہے۔ سابق فوجی قیادت نے اس گہرے اعتماد اور امید کا اظہار کیا کہ انے والے وقت معاشی حالات جلد ہی رنگ لائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار

تدفین کے بعد ’مُردے‘ کی اچانک گھر واپسی، گاؤں میں خوف اور خوشی کی لہر

سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ لائیو اسٹاک کا بڑا مرکز بن گیا، غذائی تحفظ کے مشن میں اہم پیشرفت

بھارت نے سلال ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

جدہ میں گرینڈ حج سمپوزیم، دنیا بھر سے وزرائے مذہبی امور اور حج وفود کی شرکت

ویڈیو

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کا تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟