پاکستان ہانگ کانگ کنونشن پر عمل کرنے والا 23واں ملک بن گیا

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ کنونشن کے نفاذ کے لیے باضابطہ قانون سازی مکمل کر لی ہے، جس کے بعد پاکستان اس عالمی کنونشن پر عمل کرنے والا 23واں ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جہازوں میں خطرناک مواد کی فہرست کا بل 2026 سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شپ ری سائیکلنگ کے شعبے میں خطرناک مواد کی نگرانی کے لیے ایک مربوط اور مؤثر نظام متعارف کرایا جائے گا۔

وزیر بحری امور کے مطابق، اس قانون سازی کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ اور محفوظ شپ بریکنگ کے عالمی معیارات کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر بحری امور نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ٹینکر اغوا پر رپورٹ طلب کر لی

جنید انوار چوہدری کے مطابق پاکستان میں اب جہازوں کی لازمی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کا نظام نافذ کیا جائے گا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے جدید ٹریسنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ماحول دوست شپ بریکنگ کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہیں، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سیٹلائٹ امیجری اور اے آئی کے ذریعے بحری تحفظ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کا منصوبہ

وزیر بحری امور نے مزید کہا کہ وزارت بحری امور اس تمام نظام کی عملدرآمد اور رپورٹنگ کی قومی فوکل باڈی کے طور پر خدمات انجام دے گی۔

ان کے مطابق اس اصلاحاتی فریم ورک سے گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی قانون سازی نہ صرف سرکلر اکانومی کے فروغ میں مدد دے گی بلکہ شپ بریکنگ کے شعبے میں مزدوروں کی حفاظت اور صحت کے معیار کو بھی بہتر بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی