کسٹمز کی ملک گیر کارروائیاں، لگژری گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور کروڑوں کا غیر ملکی سامان برآمد

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 78 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں، درجنوں ہیوی بائیکس اور کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان ضبط کر لیا۔

میڈیا رپورٹ مطابق ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گوداموں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، جہاں سے غیر ملکی پرفیومز، کاسمیٹکس، خوردنی اشیاء اور دیگر اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

حکام نے بتایا کہ اسمگل شدہ ہیوی بائیکس کے خلاف بھی خصوصی کارروائی کی گئی، جس کے دوران 40 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔ اس کے علاوہ موٹر وے پر لاہور جانے والے ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران جعلی سگریٹس کی بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی۔

کسٹمز کے مطابق ضبط کیے گئے سامان اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 715 ملین روپے ہے، جبکہ نوشہرہ میں ہونے والی الگ کارروائی میں 71 ملین روپے مالیت کا سامان اور گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو ٹرکوں سے غیر ملکی کپڑا بھی برآمد کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔ پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

آزاد کشمیر، کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرد گھیرا تنگ، مرکزی دفتر سیل کردیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ