شہریوں سے زبردستی عیدی لینے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کا مقدمہ درج

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے زبردستی عیدی وصول کرنے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف پنجاب ویگرینسی آرڈیننس 1958 کے تحت بھیک مانگنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن پُل کے قریب پیش آیا جہاں ناکہ لگا کر تعینات پولیس اہلکاروں نے شہریوں اور گاڑی سوار افراد کو روک کر عیدی کے نام پر رقم وصول کی۔ کارروائی کے دوران ایک شہری نے الزام عائد کیا کہ اسے زبردستی روکا گیا اور عیدی کے نام پر 6500 روپے لیے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے میں متعدد پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں کنسٹیبل بشارت، حسین گل، محمد شاہد، علی مرتضیٰ اور محمد ریحان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ، پولیس اہلکار پر برسرعام تشدد کرنے والے بااثر ملزم کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کے لیے چھاپے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں سے زبردستی رقم لینے کی شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔ مقدمہ درج کر کے معاملہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ