حج 2026: مدینہ بس انتظامیہ کا یومِ عرفہ اور نمازِ عید کے لیے شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ انتظامیہ نے یومِ عرفہ اور نمازِ عید کے لیے شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ بس انتظامیہ نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کی نماز کے بابرکت مواقع پر مسجدِ نبوی اور مسجدِ قبا کے لیے خصوصی شٹل بس سروس فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راستے میں پھنس جانے والے عازمین حج کی مدد کے لیے عمدہ سروس کا آغاز

اس اقدام کا مقصد زائرین اور نمازیوں کی آمد و رفت کو آسان بنانا اور عام پبلک ٹرانسپورٹ کے شیڈول کو متاثر کیے بغیر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا ہے۔

یہ خصوصی سروس یومِ عرفہ کے دن دوپہر 12:00 بجے سے لے کر عشا کی نماز کے ایک گھنٹے بعد تک مختلف مقررہ راستوں اور اسٹیشنوں کے ذریعے چلائی جائے گی۔

ان راستوں میں سید الشہدا اسٹیشن، السلام کالج اسٹیشن، اور شذا ڈسٹرکٹ سے مسجدِ نبوی کے روٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گارڈن اسٹیشن سے مسجدِ نبوی اور العالیہ اسٹیشن سے مسجدِ قبا کے لیے بھی بسیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں ہارٹ اٹیک کے علاج کے لیے خصوصی زون قائم

عید الاضحیٰ کے پہلے دن مسجدِ نبوی اور مسجدِ قبا جانے والے نمازیوں کی سہولت کے لیے کئی اہم روٹس صبح 8:00 بجے تک مسلسل کام کرتے رہیں گے۔

ان روٹس میں خصوصاً سید الشہدا، السلام کالج اور العالیہ اسٹیشن کے راستے شامل ہیں تاکہ عید کی نماز کے لیے آنے والے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں