روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے  یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائلوں اور ڈرونز کی ایک بہت بڑی لہر کے ساتھ حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں، دفاتر اور اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کم از کم ایک شخص ہلاک اور 21افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرینی فضائیہ کی جانب سے ٹیلیگرام چینل پر یہ انتباہ جاری کیے جانے کے بعد کہ روس ایک ہائپر سونک ‘اوریشنگ’ بیلسٹک میزائل داغ سکتا ہے، رات ایک بجے کے فوراً بعد پورا شہر دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، ابوظبی بیٹھک بغیر کسی پیشرفت کے ختم

کیف کے میئر ویٹالی کلیٹسکو کے مطابق دارالحکومت کے مرکزی ضلع شیوچینکو میں ایک 9 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ ہوا، جس کے بعد ہنگامی خدمات کے اہلکار وہاں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔

میئر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 21 افراد میں سے 13 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ اتوار کو سورج نکلنے کے بعد شہر میں ایک بار پھر فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔

رات بھر ہونے والے ان حملوں کے خوف سے بڑی تعداد میں شہریوں نے میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لی، جہاں وہ گھنٹوں محصور رہے اور دھماکوں کی آوازیں سنتے رہے۔

ضلع شیوچینکو میں واقع ایک اسکول پر حملے کے بعد ملبہ گرنے سے کئی لوگ ایئر ریڈ شیلٹر کے اندر ہی پھنس گئے، جبکہ اسی علاقے کے ایک کاروباری مرکز میں بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھین: جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟

فوجی انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شہر میں 40 سے زیادہ مقامات کو نقصان پہنچا ہے، گورنر نیکولا کالاشنک کے مطابق کیف کے وسیع تر علاقے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کے روز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین، امریکا اور یورپ کے انٹیلیجنس ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ روس اوریشنگ میزائل سے حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

یاد رہے کہ روس اس سے قبل بھی 2 بار یوکرین پر اس میزائل سے حملہ کرچکا ہے، جس کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کا دعویٰ ہے کہ یہ آواز کی رفتار سے 10 گنا زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے ناقابلِ تسخیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں