پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی، نواز شریف

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔

اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کی شراکت داری ترقی، خوشحالی اور تزویراتی تعاون کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ پاکستان کا آہنی برادرانہ تعلق باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور گہری دوستی پر قائم ہے، جو آنے والی نسلوں تک اقتصادی خوشحالی اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ باہمی احترام، اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی پاک چین ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اقتصادی تعاون، انفراسٹرکچر اور علاقائی روابط کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

نواز شریف نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاک چین دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی