خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے ‘شینژو-23’ مشن کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو 2030 تک انسان کو چاند پر اتارنے کے چینی عزم کی جانب ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

چین کے شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ‘لانگ مارچ 2-ایف’ راکٹ کے ذریعے روانہ ہونے والا یہ خلائی جہاز کامیابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے اور چینی خلائی ایجنسی نے تمام خلابازوں کی خیریت اور مشن کی مکمل کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا

اس مشن کے تحت تاریخ میں پہلی بار کوئی چینی خلاباز خلائی مدار میں پورا ایک سال قیام کرے گا تاکہ مائیکرو گریویٹی کے انسانی جسم، ہڈیوں اور پٹھوں پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جاسکے، جو مستقبل میں چاند اور مریخ پر بھیجے جانے والے طویل مشنز کے لیے بے حد ضروری ہے۔

اس خلائی سفر کی ایک اور بڑی خصوصیت 43 سالہ لائی کا یِنگ کی شمولیت ہے جو ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی تاریخ کی پہلی خلاباز بن گئی ہیں اور وہ ماضی میں ہانگ کانگ پولیس کا حصہ رہ چکی ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ خلائی انجینیئر ژو یانگ ژو اور سابق ایئر فورس پائلٹ ژانگ ژی یوآن بھی اس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔

پاکستانی مداحوں اور سائنس کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اس رپورٹ میں ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کہ چین رواں سال کے آخر تک اپنے ‘تیانگونگ’ خلائی اسٹیشن پر جس پہلے غیر ملکی خلاباز کا استقبال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں کہاں استعمال کرنا چاہتا ہے؟

چین اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے وسعت دیتے ہوئے 2026 میں ہی اپنے نئے خلائی جہاز ‘مینگ ژو’ کا تجرباتی فلائٹ ٹیسٹ بھی کرنے جارہا ہے جو مستقبل میں خلابازوں کو چاند پر لے جانے کا فریضہ انجام دے گا۔

 بیجنگ کی یہ تمام تر کوششیں امریکی خلائی پروگرام ‘آرٹیمس’ کے مقابلے میں خود کو خلائی سپر پاور ثابت کرنے کی کڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟