وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا منیٰ کیمپوں کا دورہ، پاکستانی حجاج کے لیے انتظامات کا جائزہ

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے آج منیٰ میں قائم پاکستانی حجاج کے کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر مذہبی امور نے طوافہ کمپنی رواف منیٰ کی جانب سے منیٰ کے خیموں میں پاکستانی عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا حجاج کے لیے تاریخ کا وسیع ترین میڈیکل مشن فعال

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ رواں سال رواف منیٰ 23 ہزار پاکستانی حجاج کی خدمت انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپنی عازمینِ حج کی مکمل دیکھ بھال اور آرام و سہولت کو یقینی بنائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان حج مشن کی ٹیم تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر حج مکہ عارف اسلم راؤ نے کہا کہ حج مشن کی ٹیم میدان میں موجود شراکت دار اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ عازمینِ حج کو درپیش کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم: پاکستانی عازمین کو کھانے میں کیا کچھ دیا جارہا ہے؟

اپنے خطاب میں رواف منیٰ کے سی ای او ظاہرسعود نے کہا کہ کمپنی سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستانی حجاج کے لیے آسانیاں اور سہولیات یقینی بنائی جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال پاکستان میں ہی نسک کارڈز کی تقسیم کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عازمینِ حج کے لیے عمل کو مزید آسان اور منظم بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ