کاکروچ جنتا پارٹی: اکاؤنٹس ہیک، اہلخانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بانی بھارتی جین زی اکاؤنٹ

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں نوجوان نسل کے مسائل اجاگر کرنے والے وائرل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے کا کہنا ہے کہ حکومتی دباؤ کے تحت ان کے پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ تنازع شدت اختیار کر گیا، بی جے پی اور اپوزیشن آمنے سامنے

ان کے مطابق اکاؤنٹ کی ویب سائٹ بند کر دی گئی اور ایکس اکاؤنٹ بھارت میں محدود کر دیا گیا جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے ساتھ ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔

تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

طنزیہ انداز میں نوجوانوں کے مسائل اجاگر کرنے والے اس اکاؤنٹ نے چند ہی دنوں میں انسٹاگرام پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کیے جو بے روزگاری، امتحانی پرچوں کے لیک ہونے اور حکومتی پالیسیوں پر نوجوانوں کی بڑھتی بے چینی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق 18 سے 24 برس کے 60 فیصد سے زائد بھارتی نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں جبکہ شہری نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ڈیجیٹل حقوق کی تنظیموں نے اکاؤنٹ کے خلاف مبینہ کارروائی کو اظہارِ رائے کی آزادی محدود کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر کرن رجیجو نے اس رجحان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مخالف حلقوں کے ہیرو بھارت کے ہیرو نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیے: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘، بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی تحریک چل پڑی

جواباً ابھیجیت دیپکے نے اپنے اکاؤنٹ کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 94 فیصد سے زائد فالوورز بھارت سے تعلق رکھتے ہیں اور سوال اٹھایا کہ بھارتی نوجوانوں کو غیرملکی قرار دینا کس حد تک درست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘