پاکستانی حجاج کے لیے سہولیات پر وزیر داخلہ کا سعودی عرب کو خراجِ تحسین، انتظامات کو سراہا

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے حج انتظامات کو سراہتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا پاکستانی حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2026 کے موقع پر میدان عرفات میں عازمین کے لیے شاندار انتظامات

وزیر داخلہ نے یہ بات منیٰ میں پاکستانی حجاج کے کیمپوں کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے مختلف کیمپوں کا معائنہ کیا اور خصوصاً بزرگ عازمینِ حج سے ملاقات کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کے لیے انتظامات قابلِ تعریف ہیں، جبکہ سعودی حکام کی جانب سے روانگی سے قبل امیگریشن کے عمل کی تکمیل ایک بڑی سہولت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے قریباً ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی حجاج سے رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا، جس پر متعدد عازمین نے انتظامات کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر قرار دیا۔

مزید پڑھیں:حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے لیے لاکھوں عازمینِ حج آج منیٰ سے عرفات روانہ ہوں گے

وزیر داخلہ نے سعودی حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور حج مشن کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر حاجی حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے اور ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں