ایپل اپنے آئی فون صارفین کے لیے iOS 26.5.1 اپ ڈیٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ 11 مئی کو iOS 26.5 کے اجرا کے چند ہفتوں بعد متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون نئی آئی فون لائن اپ میں تمام تر توجہ کا مرکز بننے کے لیے تیار
رپورٹس کے مطابق کمپنی اس وقت iOS 26.5.1 کے ساتھ ساتھ iOS 26.6 کی بھی آزمائش کر رہی ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چھوٹا اپ ڈیٹ آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق iOS 26.5.1 کا بنیادی مقصد نئے فیچرز متعارف کرانے کے بجائے موجودہ خامیوں کو دور کرنا اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ خاص طور پر آر سی ایس میسجنگ سپورٹ میں بہتری کے بعد کمپنی اس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی کارکردگی سے متعلق شکایات کا ازالہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: ایپل نے آئی او ایس 26.5 جاری کر دیا، اہم سیکیورٹی فیچرز اور بڑی تبدیلیاں متعارف
کچھ آئی فون صارفین نے حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد فون کے گرم ہونے، ایپس میں خرابی اور بیٹری جلد ختم ہونے جیسے مسائل کی شکایت کی ہے تاہم ماہرین کے مطابق بڑی اپ ڈیٹس کے بعد ایسے مسائل اکثر وقتی نوعیت کے ہوتے ہیں۔
متوقع ریلیز تاریخ
رپورٹس کے مطابق میک رومرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل اس اپ ڈیٹ کی جانچ کر رہا ہے جس کے پیش نظر iOS 26.5.1 کے 27 یا 28 مئی کے آس پاس جاری ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ایپل کا انقلابی قدم، معذور افراد کے لیے اے آئی سے لیس حیرت انگیز فیچرز متعارف کروا دیا
دوسری جانب کمپنی iOS 26.6 پر بھی کام کر رہی ہے، جو رواں برس متوقع iOS 27 سے پہلے آخری بڑے اپ ڈیٹس میں شامل ہو سکتا ہے۔ امکان ہے کہ اس کا پہلا ڈیولپر بیٹا ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس کے فوراً بعد سامنے آئے جو 8 سے 12 جون تک منعقد ہوگا۔














