سفارتی حفاظت پر مامور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی سعودی عرب میں تربیت کا فیصلہ

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ داخلہ کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں تربیت دی جائے گی۔

یہ فیصلہ سعودی عرب کے شہر منیٰ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود السعود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟

وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دونوں وزرا نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔

جبکہ سعودی وزیر نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: صحرا کو کیسے قابل کاشت بنائیں؟ پاکستان سعودی عرب سے مدد لینے کا خواہاں

بیان کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکار سعودی عرب میں تربیت حاصل کریں گے۔

دونوں وزرا نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں سعودی وزیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں