مریم نواز کا کامیاب آپریشن، عید کے روز بھی سرکاری امور کی نگرانی جاری

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے جمعرات کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور کے شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں بڑی اہم سرجری کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ایک بڑے آپریشن کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر چھوڑیں اور فیلڈ میں آئیں، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا عید الاضحیٰ پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا سخت حکم

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں موجود ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے پہلے روز صوبے میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کی نگرانی جاری رکھی۔

مریم اورنگزیب کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے مریم نواز کی صحت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ نومبر 2024 میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اس وقت مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ ان کے تھائرائیڈ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا قانون کے مطابق سخت کارروائی کا اعلان

گزشتہ ماہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر جھوٹی خبر قرار دیا تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کی زندگی سے متعلق اس قسم کا جھوٹا پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔

بعد ازاں وہ صحافی بھی سامنے آئے جن سے یہ دعوے منسوب کیے گئے تھے، اور انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے مریم نواز کی صحت کے بارے میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟