ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری، معاہدہ ابھی حتمی نہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم دونوں ممالک ابھی مکمل اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران معاہدے کے قریب ہیں، جبکہ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو نمایاں حد تک پیچھے دھکیل

سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امن کوششیں مزید تیز، اسحاق ڈار کا اہم دورۂ واشنگٹن، کل مارکو روبیو سے ملاقات ہوگی

ادھر ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکا اور ایران نے جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم اس معاہدے کی حتمی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشروط ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق تہران کے ساتھ مذاکرات میں اب بھی چند اہم نکات پر اختلافات موجود ہیں، جن میں افزودہ یورینیم کے ذخائر اور یورینیم افزودگی کا معاملہ شامل ہے۔

‘یہ کہنا مشکل ہے کہ صدر کب یا آیا اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے یا نہیں، کیونکہ چند نکات کی زبان پر ابھی بھی دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔’

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا، چین کی جانب سے حمایت کا اعادہ

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ معاہدہ ضرور طے پا جائے گا، تاہم موجودہ صورتحال کے حوالے سے وہ کافی پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کو خطے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!