عید کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید کے بعد پہلے کاروباری سیشن میں اسٹاک ایکسچینج میں زبردست خریداری کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جہاں جمعہ کے روز کاروبار کے پہلے نصف میں انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں

اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 12 بجے کے قریب بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 173,150.11 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,424.82 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

حبکو، ماری انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، حبیب بینک اور نیشنل بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

اس سے قبل پیر کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار ریکوری دیکھنے میں آئی تھی، جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق مثبت توقعات، عالمی منڈی میں تیل کی

قیمتوں میں نرمی اور عید تعطیلات سے قبل جارحانہ خریداری کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3,881.05 پوائنٹس یعنی 2.31 فیصد اضافے کے ساتھ 171,725.29 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان برقرار رہا۔ جمعہ کو عالمی حصص بازار ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئے جبکہ تیل کی قیمتوں میں گزشتہ تقریباً 2 ماہ کی سب سے بڑی

ہفتہ وار کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز میں شپنگ پابندیوں میں نرمی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی معاہدے کو تاحال حتمی قرار نہیں دیا۔

عالمی مارکیٹوں میں بھی محتاط مثبت رجحان دیکھا گیا، جبکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے رجحان نے دنیا بھر میں چپ ساز کمپنیوں کے شیئرز کو سہارا دیا، جس کے باعث ٹوکیو اور سیول کی

مارکیٹوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم