سمندر کی گہرائیوں کا ایک اور حسین راز آشکار: مٹھی میں سماجانے والا ننھا نیلا آکٹوپس توجہ کا مرکز

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنس دانوں نے جنوبی امریکا میں گالاپاگوس جزائر کے قریب گہرے سمندر میں ایک نہایت ننھے نیلے آکٹوپس کی نئی نسل دریافت کی ہے جسے باضابطہ طور پر مائیکروایلیڈون گالاپاگینسس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا: مقبول آکٹوپس ’گھوسٹ‘ کی زندگی کے آخری دن، مداحوں کی الوداعی دعائیں

گالاپاگوس جزائر جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے زیر انتظام بحرالکاہل میں واقع ہیں اور اپنی نایاب سمندری اور زمینی حیات کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔

یہ ننھا آکٹوپس اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے ہاتھ کی ہتھیلی میں سما سکتا ہے۔ اسے پہلی بار سنہ 2015 میں تحقیقی جہاز ای/وی نوٹیلس کے ذریعے ایک گہرے سمندری مشن کے دوران دیکھا گیا تھا۔

محققین نے ایک ریموٹ کنٹرول روبوٹک آلے کی مدد سے گالاپاگوس کے شمالی علاقے ڈارون جزیرے کے قریب سمندر کی تہہ کا جائزہ لیا جہاں تقریباً 1773 میٹر گہرائی میں یہ منفرد نیلا آکٹوپس نظر آیا۔

مزید پڑھیے: ہاتھی جیسی نایاب ’ڈمبو آکٹوپس‘ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

ماہرین نے اس نایاب جاندار کو محفوظ طریقے سے حاصل کرنے کے بعد اس کی شناخت کے لیے جدید سی ٹی اسکین ٹیکنالوجی استعمال کی اور ہزاروں مائیکرو اسکینز کی مدد سے اس کا 3 جہتی ماڈل تیار کیا گیا جس سے اس کے جسمانی خدوخال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کی سربراہ جینیٹ ووائٹ کے مطابق انہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں ایسا آکٹوپس پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں: ارجنٹینا: گہرے سمندر میں نایاب دریافت، اسکول بس کے سائز کی جیلی فِش نمودار

محققین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں اب بھی بے شمار راز پوشیدہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘