میٹا کی اپنے ملازمین کی  نگرانی، نیا سافٹ ویئر انسٹال

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے اپنے ملازمین کے کمپیوٹرز پر ایک خصوصی نگران سافٹ ویئرانسٹال کیا ہے، جسے کمپنی کی اندرونی دستاویزات میں ایک مخصوص پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عام عوام کے استعمال کے لیے نہیں بلکہ صرف کمپنی کے اپنے عملے کے لیے تیار کردہ ایک تکنیکی ٹول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے

یہ سافٹ ویئر ملازمین کے کمپیوٹر پر خاموشی سے پس منظر میں چلتا رہتا ہے اور ان کی ہر چھوٹی بڑی سرگرمی کو ریکارڈ کرتا ہے۔ جیسے وہ ماؤس کو کہاں لے جارہے ہیں، کہاں کلک کررہے ہیں، کون سا مواد کاپی کررہے ہیں اور دفتری ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس کو کس طرح استعمال کررہے ہیں۔

اس کا بنیادی مقصد ملازمین پر نظر رکھنا نہیں، بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ انسان کمپیوٹر پر روزمرہ کے دفتری کام کس طرح انجام دیتے ہیں۔ میٹا اس ریکارڈ شدہ ڈیٹا کی مدد سے اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تربیت دینا چاہتا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے خودکار ڈیجیٹل اسسٹنٹ بنائے جاسکیں جو انسانوں کی طرح کمپیوٹر پر مختلف کام خود بخود کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا اے آئی کا انقلابی قدم: مکمل نجی گفتگو کے لیے ’انکوگنیٹو چیٹ‘ متعارف

چونکہ یہ سافٹ ویئر کمپیوٹر کی اسکرین پر ہونے والی ہر چیز کو نوٹ کرتا ہے، اس لیے جب امریکی ملازمین یورپ میں موجود اپنے ساتھیوں کے ساتھ ای میل یا پیغام رسانی کے ذریعے بات چیت کرتے ہیں، تو یہ سافٹ ویئر ان یورپی ملازمین کی گفتگو اور ڈیٹا کو بھی اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے، جس سے یورپ کے سخت قوانین اور رازداری کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے