اداکارہ طوبیٰ انور نے حج کو ’معجزہ‘ کیوں قرار دیا؟

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے والدین کے ہمراہ کیے گئے حج کے سفر کی جھلکیاں اور جذباتی تاثرات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کی ایک سیریز کے ساتھ اداکارہ نے اپنے اس مقدس سفر کو زندگی کا ایک انتہائی معنی خیز اور یادگار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ سعادت اپنی والدہ اور والد کے ساتھ حاصل ہوئی جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tuba Anwar (@syedatuba)

انہوں نے لکھا کہ میں زندگی میں اس لیے خوش نصیب ہوں کہ مجھے یہ سفر اپنی روح کے ساتھیوں اپنی امی اور ابو کے ساتھ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ الحمدللہ

انہوں نے مزید لکھا کہ حج آپ کو اس طرح بدل دیتا ہے اور آپ کے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کو اس انداز میں جوڑ دیتا ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ پانچ دنوں میں بہت کچھ ہوا۔ جب دنیا اپنی رفتار سے چلتی رہی، یہ پانچ دن ایک پوری زندگی کی طرح لگے اس دوران ہم بہت سی ایسی چیزیں چھوڑ دیتے ہیں جنہیں ہم غیر ضروری طور پر تھامے رکھتے ہیں اور ہمیں وہی کچھ ملتا ہے جس کی ہماری روح کو واقعی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کون ہے یہ لڑکی‘ ، سیدہ طوبیٰ انور کا فوٹو شوٹ وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کیسے ہوا اور ہمیں یہاں تک لانے والی کہانی ایک معجزاتی داستان ہے جو کسی اور دن کے لیے ہے۔ فی الحال بس شکر ہی شکر۔

اپنے پیغام کے اختتام پر طوبیٰ انور نے اپنے حج کی قبولیت کی دعا کی اور بتایا کہ وہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ کے سفر پر روانہ ہو چکی ہیں۔ ان کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

شنگھائی میں عالمی اے آئی کانفرنس، جدید ہیومنائیڈ روبوٹس اور ذہین مشینیں توجہ کا مرکز

کینیڈا میں ٹِک سے پھیلنے والی خطرناک بیماری ایناپلاسموسس میں اضافہ، ماہرین نے خبردار کردیا

لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم اسلحے سمیت گرفتار

اورائن نیبولا میں پوشیدہ ساخت دریافت، سائنسدانوں نے کائنات سے متعلق اہم راز بے نقاب کر دیا

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

ایک اور تحریک وکلا: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ