عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا اور اداکار کالم ٹرنر نے شادی کرلی

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی معروف گلوکارہ دعا لیپا نے اپنے بوائے فرینڈ برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ شادی 31 مئی کو لندن کے تاریخی اولڈ میریلیبون ٹاؤن ہال میں انجام پائی، جہاں محدود قریبی افراد اور اہل خانہ کی موجودگی میں تقریب تقریباً 30 سے 40 منٹ میں مکمل ہوئی۔ بعد ازاں جوڑا شادی کی رجسٹریشن کے بعد روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اجازت کے بغیر میری تصویر کیوں استعمال کی؟ اداکارہ کا سام سنگ کیخلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

دعا لیپا نے اس موقع پر معروف فیشن ہاؤس Schiaparelli کا تیار کردہ سفید ہائی فیشن اسکرٹ سوٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ وائڈ برِم ہیٹ، سفید دستانے اور لوُبُوٹن ہیلس شامل تھے۔ انہوں نے پیلے پھولوں کا گلدستہ بھی تھاما ہوا تھا۔ کلم ٹرنر نے نیوی بلیو ڈبل بریسٹڈ سوٹ زیب تن کیا۔ تقریب کے اختتام پر جوڑے پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

دونوں کی ملاقات جنوری 2024 میں لندن کے ایک کیفے میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے درمیان قربت بڑھتی گئی۔ جولائی 2024 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر تسلیم کیا جبکہ دسمبر 2024 میں منگنی کی خبریں سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سگے بیٹے کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے وجہ بتا دی

کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر ایک کسٹم ڈیزائن کردہ انگوٹھی کے ساتھ دعا لیپا کو پروپوز کیا جس میں ان کی قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے بھی کردار ادا کیا۔

لندن میں ہونے والی یہ تقریب قانونی نوعیت کی تھی جبکہ اصل شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے اٹلی کے شہر سسلی میں منعقد ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ تین روزہ جشن پالرمو کے قریب ایک تاریخی ولا میں ہوگا جس میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد رجب بٹ کا بڑا اعلان، دوسری شادی پر خاموشی توڑدی

دعا لیپا نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا یہ مرحلہ ان کے لیے ایک خاص اور معنی خیز احساس رکھتا ہے جہاں وہ اپنے قریبی انسان کے ساتھ مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

خیبر پختونخوا حکومت کاوعدہ وفا نہ ہوسکا، لانگ مارچ کے باوجود بروغیل سڑک کی تعمیر دھری رہ گئی

پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن میں کتنا اضافہ ہوا تھا اور اب فی لیٹر کتنا مارجن وصول کررہے ہیں؟

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی فورس تشکیل دی جارہی ہے، معاون وزیر داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ