اجازت کے بغیر میری تصویر کیوں استعمال کی؟ اداکارہ کا سام سنگ کیخلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے خلاف 15 ملین ڈالر کا ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں ان پر کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دعا لیپا نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر اپنے ٹی وی کی مارکیٹنگ مہم میں استعمال کی، جس کے ذریعے کمپنی نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں مبینہ طور پر فائدہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطین کی حمایت کرنے پر میلیسا بیریرا پر کیا بیتی؟ اداکارہ نے پہلی بار کھل کر گفتگو کی

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ تصویر 2024 کے آسٹن سٹی لِمٹس فیسٹیول میں ان کی پرفارمنس کے دوران لی گئی تھی، جو بعد میں سام سنگ ٹی وی باکسز پر استعمال کی گئی۔ گلوکارہ کے وکلاء کے مطابق تصویر کا کاپی رائٹ ان کے پاس موجود ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ دعا لیپا کو اس استعمال کا علم نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے اس کی اجازت دی۔ جیسے ہی انہیں اس معاملے کا علم ہوا، انہوں نے کمپنی سے تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا، تاہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ سام سنگ نے یہ درخواست مسترد کردی۔

مقدمے کے مطابق کمپنی نے اس تاثر کو فروغ دیا کہ دعا لیپا نے ان کی مصنوعات کی توثیق کی ہے، جو حقیقت کے برعکس ہے۔ گلوکارہ کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ اپنے برانڈ کے حوالے سے انتہائی محتاط ہیں اور محدود اشتہاری معاہدے کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نیٹ فلکس کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی، ’نارنیا‘ 45 روز تک صرف بڑے پردے کی زینت بنے گی

مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے مختلف ردعمل دیا، جن میں بعض افراد نے متاثر ہو کر ٹی وی خریدنے کا فیصلہ کیا۔

مقدمے میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، ٹریڈ مارک قوانین اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے امیج رائٹس قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی