پی ٹی آئی کی برطانیہ میں پاکستان مخالف مہم: محب وطن پاکستانیوں نے آڑے ہاتھ لے لیا

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ریاست پاکستان کے خلاف برطانیہ میں جاری سہ روزہ مہم کو محب وطن پاکستانیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مہم میں عمران خان حکومت میں کی جانے والی کرپشن کی داستان بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

زمان پارک اور ناقابلِ تردید ثبوت 

سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان میں ریاست مخالف عنصر کے خلاف کارروائی کو روز اول ہی سے تحریک انصاف کے خلاف کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، اس کی واحد وجہ یہ کہ ریاست مخالف منظم کارروائیوں کے تانے بانے زمان پارک میں بُنے جانے کے ناقابل تردید ثبوتوں کے بعد اس واردات میں ملوث بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے صف اول سے  گراؤنڈ لیول تک وہ رہنما اور کارکنان جو اس شرپسندی کا حصہ نہیں  تھے، نے خود کو تحریک انصاف سے الگ کر لیا ہے۔

برطانیہ میں سہ روز مہم

ایسی صورت حال میں جب  کسی وقت بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں گرفتاری متوقع ہے۔ تحریک انصاف برطانیہ چیپٹر کی جانب سے ریاست پاکستان کے خلاف سہ روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

’جہانزیب خان‘ کی سربراہی میں جاری پاکستان مخالف اس ڈیجیٹل کیمپین کے دوران تیار کی گئی خصوصی وین کو برطانیہ کے تمام اہم مقامات پر لے جایا جائے گا، جس میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ترغیب

قابل افسوس بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نام پر جاری اس پاکستان مخالف مہم کی اطلاع  پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی دی گئی ہے جس میں ریاست مخالف اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ترغیب دی گئی ہے۔

پاکستان اور پاکستان سے باہر موجود پی ٹی آئی کے وہ وابستگان جو 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کو اپنا جمہوری حق سمجھتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا رونا رو رہے ہیں، وہ برطانیہ میں جاری اس مذموم مہم کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں پاکستان مخالف یہ چند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، وہیں پاکستان اور پاکستان سے باہر موجود محب وطن پاکستانی اس مہم کے کرتا دھرتاؤں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

توشہ خانہ میں عمران کی ڈکیتیاں

ایسے ہی ایک محب وطن پاکستانی ’راشد ہاشمی‘ نے اس مہم کے جواب میں ہیش ٹیگ ’ٹیرن کو پہچانو‘ کے ساتھ ٹوئٹ کی ہے کہ :

’اس وین پہ عمران خان کی NCA سے واپس کردہ رقم جو اس نے کابینہ سے بند لفافہ میں موجود کاغذات کی منظوری کروائی اور کمیشن لیکر ساری رقم ایڈجسٹ کروا دی۔

توشہ خانہ میں عمران کی ڈکیتیاں اور سیتا وائٹ سے غیر ظاہر شدہ بیٹی  ٹیرن کی تصاویر بھی لگائیں‘۔

تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے

ایک اور ٹوئٹر صارف ’عبداللہ گل‘ نے مہم چلانے والوں کو ایک شعر کے ساتھ  قدرے سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ:

’تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے داد لے

ایسے سخن فروش کو مر جانا چاہیے

لندن / برطانیہ میں پی ٹی آئی کی فوج مخالف مہم۔ واہ وطن فروشو واہ ۔ یہودیوں اور ہندوؤں کا کھیل اور کھلاڑی سب کی پہچان ہوگئی‘۔

قوم اپنی افواج سے بے لوث محبت کرتی ہے

’اسد سعید‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے پی ٹی آئی کی پاکستان مخالف مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ:

’لعنت ہے تمہارے اس جھوٹے پروپیگنڈے پر، ان شاء اللہ تمہاری اس ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔  یہ قوم اپنی افواج سے بے لوث محبت کرتی ہے۔ اپنی افواج کی طرف بڑھنے والا ہر ہاتھ توڑ کے رکھ دیں گے۔ ہماری عزت، سلامتی اور وقار کی ضامن پاک فوج ہے۔ یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘۔

پی ٹی آئی کی اس مہم سے ایک بات واضح ہے کہ انہیں چیئرمین تحریک انصاف کی کرپشن میں گرفتاری صاف نظر آ رہی ہے اور برطانیہ میں پاکستان مخالف مہم کے ذریعے کسی بھی طرح اپنے چیئرمین کو بچانے کی سعی لاحاصل کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟