بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز دیپین دیوان نے صحت کے مسائل کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی بینک بنگلہ دیش کے نئے چیئرمین کی تقرری پر احتجاج، پولیس کی کارروائی

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اتوار کے روز اپنا استعفیٰ وزیراعظم طارق رحمان کو ارسال کیا۔

وزیراعظم کے ایڈیشنل پریس سیکریٹری عتیق الرحمان نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو استعفیٰ کی ایک نقل فراہم کی۔

اپنے استعفیٰ میں دیوان نے مؤقف اختیار کیا کہ مسلسل جسمانی عوارض کے باعث ان کے لیے اپنی سرکاری ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھانا مشکل ہو گیا تھا۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ صحت کی خرابی کے باعث انہیں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مختلف مشکلات کا سامنا تھا اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومتی ترقیاتی منصوبے اور انتظامی امور بلا تعطل جاری رہیں اسی لیے انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

دیوان تقریباً ساڑھے 3 ماہ تک اس منصب پر فائز رہے۔ انہیں رواں سال فروری میں طارق رحمان کی قیادت میں قائم ہونے والی بی این پی حکومت کے قیام کے بعد چٹاگانگ ہل ٹریکٹس امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت

دیوان پیشے کے اعتبار سے سابق سینیئر جوائنٹ ڈسٹرکٹ جج رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2005 میں عدالتی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور بعد ازاں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) میں شمولیت اختیار کی۔

سیاسی میدان میں وہ بی این پی کے رنگامتی ضلعی یونٹ کے صدر اور مرکزی سطح پر اسسٹنٹ مذہبی امور سیکریٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے رواں سال اپنی پہلی پارلیمانی انتخابی مہم میں کامیابی حاصل کی تھی جہاں انہوں نے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس کے علاقے میں یونائیٹڈ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟

حکومت کی جانب سے تاحال اس اہم وزارت کے لیے کسی نئے وزیر کے تقرر کا اعلان نہیں کیا گیا۔ چٹاگانگ ہل ٹریکٹس کو بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی حصے کا ایک اہم اور حساس خطہ تصور کیا جاتا ہے اس لیے نئے وزیر کی تقرری پر سیاسی حلقوں کی گہری نظر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی