حج 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، حجاج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج 2026 کی کامیاب تکمیل کے بعد سعودی عرب سے لاکھوں عازمینِ حج کی اپنے اپنے ممالک واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ سعودی حکومت نے حجاج کرام کی روانگی کو منظم، محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی گزرگاہوں پر خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین پروگرام برائے حج، عمرہ و زیارت کے تحت آنے والے مہمانوں کی پہلی پروازیں مدینہ منورہ سے روانہ ہو چکی ہیں۔ حجاج کرام نے مناسکِ حج کی ادائیگی اور مسجد نبویؐ  کی زیارت کے بعد اپنے وطنوں کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ عازمین کو شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ، مدینہ منورہ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے مطابق پروگرام کے شرکا نے روضۂ رسولؐ  کی حاضری کے ساتھ ساتھ مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حجاج کو دینی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا تاکہ وہ اسلامی تعلیمات سے مزید آگاہی حاصل کر سکیں اور حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کو قریب سے دیکھ سکیں۔

حجاج کرام نے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رہائش، ٹرانسپورٹ، طبی سہولیات اور دیگر خدمات کو سراہا۔ متعدد شرکا نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت حج کی سعادت حاصل ہوئی، جس کے ذریعے ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں مسلمانوں کو سرکاری اخراجات پر حج کی دعوت دی جاتی ہے۔

دوسری جانب سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ اور شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ریاض سے روانہ ہونے والے حجاج کے پہلے گروپوں کی سفری کارروائیاں کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہیں۔ ادارے کے مطابق تمام فضائی، بحری اور زمینی راستوں پر اضافی عملہ اور وسائل تعینات کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی واپسی کے مراحل تیز رفتاری اور سہولت کے ساتھ مکمل کیے جا سکیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 17 لاکھ سے زائد افراد نے فریضۂ حج ادا کیا۔ ان میں 15 لاکھ سے زیادہ بیرونِ ملک سے آنے والے حجاج شامل تھے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 646 سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد نے بھی حج کی سعادت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:’بیگز کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان نکال لیا گیا‘، لکھنؤ ایئرپورٹ پر حجاج کے ساتھ بڑی چوری

سعودی حکام کے مطابق حج 2026 کے کامیاب انعقاد کے بعد اب توجہ حجاج کرام کی محفوظ، آرام دہ اور منظم وطن واپسی پر مرکوز ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی