اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں، متعدد یونٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے غیر قانونی صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں ماحولیات کے لیے خطرہ بننے والی غیر قانونی فیٹ ملٹنگ فیکٹریوں اور جانوروں کے اعضا جلانے والے یونٹس کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ 15 روز کے دوران لاہور میں آلودگی کا سبب بننے والے 64 سے زائد غیر قانونی یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ گزشتہ 2 برسوں میں مجموعی طور پر 374 غیر قانونی یونٹس بند کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا پنجاب حکومت نے لاہور کی مختلف سڑکوں کے تقسیم ہند سے پہلے کے نام بحال کردیے؟

حکام کے مطابق کارروائیاں دھواں، بدبو اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کی گئیں، اسی سلسلے میں بکر منڈی کے علاقے میں غیر قانونی طور پر جانوروں کی چربی پگھلانے اور کچرا جلانے والے یونٹس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

یہ یونٹس ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلے عام چربی پگھلانے اور کچرا جلانے میں ملوث تھے، جس کے باعث علاقے میں شدید فضائی آلودگی اور تعفن پھیل رہا تھا۔

محکمہ ماحولیات نے مقامی رہائشیوں کی شکایات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ یونٹس کو سیل کرتے ہوئے مشینری اپنی تحویل میں لے لی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے اب تک کتنے لاکھ زمینداروں میں ’کسان کارڈ‘ تقسیم کیے؟

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ برسوں سے موجود ماحولیاتی مسائل کو پہلی مرتبہ سنجیدگی سے حل کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی۔

حکومت پنجاب نے بڑے شہروں، صنعتی زونز اور رہائشی علاقوں میں قائم ایسے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں کو یونین کونسل کی سطح تک گرینڈ آپریشن کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا شرمپ فارمنگ کا منصوبہ کیا ہے، لوگ کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحت عامہ سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور اسموگ کا باعث بننے والی تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ غیر قانونی یونٹس کو فوری طور پر مسمار کر کے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کا سنیما انڈسٹری کیلئے ریلیف، اوقات کار میں نرمی پر فہد مصطفیٰ کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ عوام الناس حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور غیر قانونی یونٹس کے مالکان رضاکارانہ طور پر اپنی سرگرمیاں بند کر دیں، بصورت دیگر انہیں مسمار کر دیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی غیر قانونی پلانٹ یا اسموگ کا باعث بننے والے یونٹ کو رعایت نہیں دی جائے گی، کیونکہ اسموگ کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے