پنجاب کا سنیما انڈسٹری کیلئے ریلیف، اوقات کار میں نرمی پر فہد مصطفیٰ کا ردعمل سامنے آگیا

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پنجاب حکومت نے سنیما گھروں کے اوقات کار سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر اداکار فہد مصطفیٰ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے فلم بینوں کو بہتر سہولت میسر آئے گی۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’ہاں بھئی پنجاب والو وزیراعلیٰ مریم نواز نے آپ کے لیے سنیما کھول دیے ہیں، اب جا کر ہماری فلم دیکھیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے گزشتہ روز پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے سنیما گھروں کے اوقات کار میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سنیما شام 8 بجے بند ہونے کے باعث نئی ریلیز ہونے والی فلموں کو مناسب رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی۔

نئی پالیسی کے تحت پنجاب حکومت نے اوقات کار میں نرمی کی ہے۔ اس کے مطابق دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سنیماز کی جلد بندش پر تشویش، فہد مصطفیٰ نے پنجاب حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

ریسٹورنٹس، کیفے، سنیما گھروں، کھانے پینے کے مراکز اور سبزی و فروٹ کی دکانوں کے لیے بندش کا وقت رات 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

تاہم بیکریاں، تندور، دودھ کی دکانیں، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جم، اسپورٹس سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فینز کے درمیان اکتاہٹ یا غلط فہمی؟ صبورعلی کی وائرل ویڈیو نے تنازع کھڑا کردیا

اسی طرح اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز، فارمیسیز اور طبی سامان کی دکانیں بھی اپنی ضروری نوعیت کے باعث پابندیوں سے مستثنیٰ رہیں گی۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی فہد مصطفیٰ کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ صارفین کی جانب سے بھی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب