اڈیالہ جیل سے علاج کے لیے اسپتال منتقل سزا یافتہ قیدی فرار

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل سے علاج کی غرض سے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا ایک سزایافتہ قیدی پولیس کو چکمہ دے کر اسپتال سے فرار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

قیدی کا پس منظر اور جرم

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی شناخت ’جمیل‘ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف گزشتہ سال کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم جمیل کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، جبکہ اس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا۔

اسپتال سے فرار کا ڈرامائی انداز

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم جمیل علالت کے باعث بینظیر بھٹو اسپتال کے وارڈ میں زیر علاج تھا۔ فرار کے وقت ملزم کا بیٹا عدنان اور ایک نامعلوم شخص اسپتال پہنچے۔ وہ دونوں ملزم کو وہیل چیئر پر بٹھا کر بڑی ہوشیاری سے وارڈ سے باہر لے کر گئے۔ بعد ازاں باہر پہلے سے تیار کھڑی ایک گاڑی میں ملزم کو بٹھا کر موقع سے فرار کرا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل اور حساس علاقے ریڈ زون قرار

ایف آئی آر کےمتن کے مطابق ’ملزم جمیل کو اس کا بیٹا اور نامعلوم ساتھی وہیل چیئر پر سیکیورٹی اہلکاروں کی نظروں سے بچا کر وارڈ سے باہر لائے اور گاڑی میں بٹھا کر رفو چکر ہو گئے‘۔

سیکیورٹی اہلکار نامزد اور پولیس کی کارروائی

ایف آئی آر کے مطابق قیدی کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمر علی کو فرائض میں شدید غفلت برتنے پر مقدمے میں نامزد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم اس کے بیٹے اور دیگر مددگاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ واقعے میں غفلت یا اندرونی معاونت کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملوث افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک