ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے خواتین ریسلنگ کے فائنل میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، جہاں پاکستانی پہلوان آمنہ بلوچ نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: اعصاب شکن سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کی پاکستان کو شکست
سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں پاکستان کی آمنہ بلوچ نے بہترین تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ریسلر کو واضح برتری کے ساتھ شکست دی۔ مقابلے کے دوران آمنہ بلوچ کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ بھارتی کھلاڑی ان کے سامنے جم کر مقابلہ نہ کر سکیں۔
اس تاریخی کامیابی کے بعد آمنہ بلوچ نے پوڈیم پر پاکستان کا پرچم فخر کے ساتھ بلند کیا، جسے دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور داد دی۔

پاکستانی ریسلر آمنہ بلوچ کی اس شاندار فتح کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جیت کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔













