افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

اتوار 7 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

گرین شرٹس نے اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور 35 برس بعد کسی سینیئر بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

قومی ٹیم کی جانب سے عمر نواز اور ہارون حامد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے چار ملکی ٹورنامنٹ میں اپنے تین میں سے دو میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ 1991 کے ساؤتھ ایشین فیڈریشن (سیف) گیمز کے بعد پاکستان کی سینئر مردوں کی فٹبال ٹیم کا پہلا بین الاقوامی فائنل ہوگا۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم 1962 کے مردیکا ٹورنامنٹ کے بعد پہلی مرتبہ کسی آزاد یا اسٹینڈ الون بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

یاد رہے کہ 1962 کے مردیکا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو انڈونیشیا کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مالدیپ کے خلاف 0-3 کی یادگار کامیابی کے بعد پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے افغانستان کے خلاف صرف ایک ڈرا درکار تھا، تاہم کوچ نولبرٹو سولانو کی زیر قیادت ٹیم نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا اور آغاز ہی سے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔

میچ کے پانچویں منٹ میں پاکستان نے برتری حاصل کر لی جب شائق دوست کی عمدہ کراس پر عمر نواز نے ایک ٹچ میں گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ ابتدائی گول کے بعد بھی قومی ٹیم نے کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی جبکہ افغانستان کو واضح مواقع پیدا کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

پہلے ہاف میں پاکستان نے مزید حملے کیے۔ اوٹس خان کے پاس پر عیسیٰ سلیمان گول کرنے کے قریب پہنچے لیکن ان کی کوشش کراس بار کے اوپر سے گزر گئی۔

دوسری جانب افغانستان کو پہلے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور برابر کرنے کا بہترین موقع ملا، تاہم کپتان امید پوپلزئی کی فری کک کراس بار سے ٹکرا گئی۔

دوسرے ہاف میں افغانستان نے واپسی کی کوشش کی لیکن پاکستان کا دفاع منظم رہا۔ قومی ٹیم نے جوابی حملوں کے ذریعے خطرہ برقرار رکھا اور ایک موقع پر شائق دوست کی خوبصورت پاس پر علی آغا گول اسکور کرنے کی پوزیشن میں آئے، مگر ان کی شاٹ ہدف سے باہر چلی گئی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے کامیابی یقینی بنا دی۔ انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں ہارون حامد دفاعی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گول کے قریب پہنچے اور طاقتور شاٹ کے ذریعے ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔

حتمی سیٹی بجتے ہی پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے تاریخی کامیابی کا بھرپور جشن منایا۔ یہ فتح قومی ٹیم کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جس نے چند روز قبل مالدیپ کو شکست دے کر 961 دن بعد اپنی پہلی بین الاقوامی کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اب 10 جون کو ہونے والے فائنل میں بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

گلگت بلتستان الیکشن: تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت

اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے تنازعے میں اہم پیشرفت

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان انتخابات: نتائج آنے کا سلسلہ جاری، مہدی شاہ کے فرزند توقیر مہدی نے میدان مار لیا، ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار بھی کامیاب

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ