نئی گاج ڈیم پر 62 ارب خرچ، کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں، واپڈا کا آئینی عدالت میں اعتراف

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم تعمیراتی منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت واپڈا اور کنٹریکٹر کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کریں گے۔

واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نئی گاج ڈیم منصوبے کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے رکھا گیا تھا، تاہم کنٹریکٹر اس رقم کے علاوہ 36 ارب روپے اضافی وصول کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی گاج ڈیم کیس: آئینی عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مذاکرات کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود منصوبے کا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کنٹریکٹر کو منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک ٹائم فریم بھی دیا تھا، لیکن اس کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب کنٹریکٹر کے وکیل مسعود خان نے عدالت کو بتایا کہ 2019 میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی واضح طور پر درج ہے کہ منصوبے میں تاخیر کی بنیادی وجہ فنڈز کی عدم فراہمی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے نئی گچ ڈیم منصوبے کی لاگت پر رپورٹ طلب کرلی

ان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے منصوبے کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کیے، جس کے باعث تعمیراتی کام متاثر ہوا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ گاج ڈیم منصوبہ 2011 میں 26 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا، تاہم مالی مشکلات کے باعث منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا۔

کنٹریکٹر کے مطابق 2024 سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبے پر کام بھی بند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں