ایپل صارفین کے لیے خوشخبری، اہم سافٹ ویئراَپ ڈیٹ لانچ، آپ کا فون بھی ہوگا پہلے سے کہیں زیادہ اسمارٹ

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 یک دنیا کی معروف کمپنی ’ایپل‘ نے اپنی سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی-2026 کے افتتاحی تقریب کے فوراً بعد اپنے جدید ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس-27 ‘ کا پہلا ڈیولپر بیٹا ورژن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔ اس نئے سسٹم کو آئی فون صارفین کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اور ہموار ترین اپ ڈیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

مصنوعی ذہانت پر خصوصی توجہ

’آئی او ایس-27 کی سب سے بڑی خاصیت اس کا مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے لیس ہونا ہے۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں فوٹوز اور میل ایپس کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کے پوشیدہ فیچرز سامنے آگئے

اس کے علاوہ بچوں کے تحفظ کے لیے نئے اور انتہائی مضبوط حفاظتی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب صارفین کو ایک زیادہ ذہین اور ’اسمارٹ سری‘کا تجربہ ملے گا، جس کا وعدہ ایپل نے پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2024 میں کیا تھا۔

ایپل نے اس سسٹم کے ساتھ ’آئری‘ نامی ایک بالکل نئی اے آئی پاورڈ سروس بھی متعارف کرائی ہے۔ یہ سروس ایپل کی اس طویل مدتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کمپنی اپنی مصنوعات اور سروسز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بنیادی ترجیح دے رہی ہے۔

عالمی سطح پر رواں سال کے آخر میں دستیابی

فلحال ’آئی او ایس-27 ‘ صرف رجسٹرڈ ڈیولپرز کے لیے ڈیلوپر بیٹا ون کی صورت میں دستیاب ہے، تاکہ وہ اپنی ایپس کو نئے سسٹم کے مطابق ڈھال سکیں۔ تاہم ایپل کی جانب سے اسے رواں سال کے اختتام تک دنیا بھر کے عام صارفین کے لیے مستحکم ورژن کی صورت میں جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

کیا آپ کا آئی فون ’آئی او ایس -27 کو سپورٹ کرے گا؟

ایپل نے ان آئی فون ماڈلز کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جو اس نئے اور بھاری آپریٹنگ سسٹم کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مطابقت رکھنے والے ماڈلز درج ذیل ہیں۔

آئی فون 16 سیریز (تمام ماڈلز)، آئی فون 15 سیریز، آئی فون 14 سیریز، آئی فون 13 سیریز، آئی فون 12 سیریز، آئی ، فون 11 سیریز، آئی فون ایس ای (2022) اور آئی فون ایس ای (2020) شامل ہیں۔

’آئی او ایس-27 ڈیولپر بیٹا 1‘ انسٹال کرنے کا طریقہ کار

رجسٹرڈ ایپل ڈیولپرز یا وہ صارفین جو نئی خصوصیات کو وقت سے پہلے آزمانا چاہتے ہیں، وہ درج ذیل مراحل پر عمل کر کے اسے اپنے فون میں انسٹال کر سکتے ہیں

سب سے پہلے beta.apple.com پر جائیں اور سائن اپ کریں، اپنی آفیشل ایپل آئی ڈی سے لاگ اِن کریں۔ کمپنی کے شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھ کر قبول کریں۔ ایپل ڈیولپر اکاؤنٹ بنائیں یا موجودہ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں۔

اپنے آئی فون کے اندر بھی اسی سیم ایپل آئی ڈی سے سائن اِن کریں۔

آئی فون کی سیٹنگز پر جائیں پھر جنرل پر کلک کریں اور پھر سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ پر جاکر مین مینو میں جائیں۔ وہاں بیٹا اَپ ڈیٹ کو منتخب کریں اور ڈیویلپر بیٹا کے آپشن پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ شروع کریں۔

مزید پڑھیں:ایپل کی ابتدائی 2026 لائن اپ لیک، بجٹ آئی فون سمیت کیا کچھ متوقع؟

ٹیک ماہرین کے مطابق، اسمارٹ سری، اور ’آئری ‘ ٹیکنالوجی، اور مضبوط حفاظتی فیچرز کے باعث ’آئی او ایس-27 ‘ ایپل کی تاریخ کی اہم ترین سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں سے ایک ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp