مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد میں بدھ کو پیش آنے والے افسوسناک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ جمعرات کو چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت شہدا کے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، سینیئر سول و عسکری حکام، شہداء کے اہل خانہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مسیحی جوانوں کی آخری رسومات بھی ادا

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 2 مسیحی فوجیوں کی آخری مذہبی رسومات اور دعائیہ تقریب راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں ادا کی گئی، جس میں بھی سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم

نمازِ جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے شہدا کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال عزم آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے امن، سلامتی اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، قوم انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں شہید ہونے والے تمام افسران اور جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار

واضح رہے کہ بدھ کو مظفرآباد کے علاقے میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026: میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز، عالمی ستاروں کی پرفارمنس

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی قیادت کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے اور آج رات حملے منسوخ کرنے کا اعلان

پینٹاگون بلڈنگ میں مشتبہ خطرناک مواد کی اطلاع پر جزوی لاک ڈاؤن، کئی حصے خالی کرا لیے گئے

پاک چین دوستی کا شاہکار، جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ’ہنگور کلاس آبدوز‘ کراچی پہنچ گئی

ویڈیو

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘