پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ میں غیر معمولی کارکردگی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ جیت لیا

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کی ٹیم نے مقابلے میں کلین سویپ کرتے ہوئے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کیے، جن میں فرسٹ اوورآل ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

پی ایم اے کا 9 رکنی پاکستانی دستہ، جس کی قیادت میجر حیدر گلزار، ایڈجوٹنٹ پی ایم اے نے کی، 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچا تھا۔

اس مقابلے میں مختلف ممالک کی 16 بین الاقوامی ٹیموں نے بھرپور اور سخت مقابلے میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: پاک چین مشترکہ بحری مشق کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز داچنگ کی کراچی آمد

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان آرمی کی یہ کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ مسلح افواجِ پاکستان میں پیشہ ورانہ تربیت، مہارت اور لگن کے اعلیٰ ترین معیار برقرار ہیں۔

یہ مقابلہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقد ہوا، جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ملک کی نمائندگی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ