مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق نجومی کی پیشگوئی وائرل

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق ایک نجومی کی پیش گوئی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

حال ہی میں سما ٹی وی کے ایک پوڈکاسٹ میں معروف ماہرِ نجوم احمد فاروقی سے اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یہ شادی مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔

میزبان کے سوال پر کے مومنہ اقبال اور ان کے شوہر کے ستارے کیا کہتے ہیں؟ کے جواب میں احمد فاروقی نے کہا کہ براہِ کرم مجھ سے یہ سوال نہ کریں یا مجھے یہ بات نہ کہنے دیں کیونکہ میرے خیال میں یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہے لیکن میں یہی دیکھ رہا ہوں کیونکہ شادی کے وقت ان کے ستاروں کی پوزیشن موزوں نہیں تھی۔ ایسی شادیاں بڑی مشکل سے چلتی ہیں۔

احمد فاروقی کی اس پیش گوئی پر مومنہ اقبال کے مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مومنہ کی شادی کامیاب ہوگی اور مستقبل میں کیا ہونا ہے اس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بیشتر اداکاراؤں کی شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں تاہم اس کا ستاروں یا برجوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp