ڈنمارک اور پاکستان کی اقوام متحدہ میں بڑی پیشرفت، امن دستوں پر حملوں کے خلاف سخت اقدام کا مطالبہ

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ڈنمارک اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک مشترکہ قرارداد پیش کی ہے جس میں دنیا بھر میں تعینات اقوام متحدہ کے امن دستوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث افراد کو سزا سے بچ نکلنے کے رجحان کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کو جلد ووٹنگ کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ قرارداد میں اس ’کلچر آف امپنیٹی‘ پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے جس نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی حفاظت کو خطرات سے دوچار کیا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ امن دستے دنیا کے انتہائی خطرناک علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان پر حملوں کے مقدمات میں سزا کی شرح انتہائی کم ہے۔

قرارداد کے مطابق ان حملوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بنیادی طور پر میزبان ممالک کی ذمہ داری ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ریاستیں بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے تحت تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے خطرات پر روس کا اقوام متحدہ میں تشویش کا اظہار

پاکستان اور ڈنمارک کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے نظام کے اندر ایک مستقل رابطہ کار مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ ایسے واقعات کی تحقیقات اور بین الاقوامی تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ متاثرہ ممالک کو تربیت یافتہ تحقیقاتی ٹیمیں بھیجنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

قرارداد میں امن دستوں پر حملوں میں اضافے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے، جن میں جدید ہتھیاروں، بم دھماکوں اور ڈرون حملوں کے استعمال کا ذکر شامل ہے۔ متن کے مطابق 2013 سے اب تک افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سینکڑوں امن اہلکار جان سے جا چکے ہیں جبکہ زیادہ تر واقعات میں ذمہ داران کو سزا نہیں مل سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘