امریکا کا بڑا آپریشن، ٹرین ڈی آراگوا کے مبینہ سربراہ نینو گوریرو ہلاک

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنوبی کمان (ساؤتھ کام) نے ایک ’مہلک فوجی کارروائی‘ میں بدنام زمانہ وینزویلا کے مجرم گروہ ٹرین ڈی آراگوا کے مبینہ سربراہ ہیکتور رستھن فورڈ گوریرو فلورز المعروف نینو گوریرو کو ہلاک کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایک ہدفی فضائی یا فوجی حملے کی صورت میں کی گئی، جس کا مقصد ٹرین ڈی آراگوا کے مبینہ سرغنہ کو نشانہ بنانا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق نینو گوریرو پر امریکہ نے پہلے ہی گرفتاری یا معلومات فراہم کرنے پر 5 ملین ڈالر انعام مقرر کر رکھا تھا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ان کے بقول سابق امریکی انتظامیہ کے دوران سرحدی پالیسیوں کی کمزوری کے باعث خطرناک جرائم پیشہ افراد امریکا میں داخل ہوئے، تاہم ان کے دور میں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ان افراد اور ان کے متاثرین کے لیے انصاف اور انتقام کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکی فوج نے مجرم گروہوں کے خلاف مہم تیز کر دی ہے تاکہ امریکہ اور خطے میں ان کے نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

رپورٹس کے مطابق ٹرین ڈی آراگوا ابتدا میں وینزویلا کی ایک جیل گینگ تھی، جو بعد ازاں ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم میں تبدیل ہو گئی۔ یہ گروہ منشیات کی اسمگلنگ، بھتہ خوری، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ جیسے جرائم میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس تنظیم نے جنوبی امریکہ کے کئی علاقوں میں اثر و رسوخ قائم کر رکھا تھا اور اسے ایک خطرناک بین الاقوامی نیٹ ورک تصور کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں