شندور پولو فیسٹیول کا تاج گلگت بلتستان کے نام، سنسنی خیز مقابلے میں چترال کو 13 سال بعد شکست

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے بلند ترین پولو میدان شندور میں کھیلے گئے شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میں گلگت بلتستان نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ کا آغاز اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر الیون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے گیند پھینک کر کیا۔

میچ کے آغاز ہی سے دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور شائقین کی دلچسپی آخری لمحات تک برقرار رہی۔

میچ کے پہلے ہاف میں چترال کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول اسکور کیے، جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم نے 4 گول کر کے مقابلہ سخت رکھا۔

دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کی اور بالآخر 5 کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی سمیٹ لی۔

اس شکست کے ساتھ ہی چترال کی ٹیم کا 13 سالہ ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔

فتح کے بعد گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے پولو گراؤنڈ میں بھرپور جشن منایا اور شائقین نے بھی اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

شندور پولو فیسٹیول پاک فوج، خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔

فائنل میچ دیکھنے کے لیے آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان، کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد، سیکریٹری سیاحت خیبرپختونخوا سعادت حسن، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی شاہد خان اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران بھی موجود تھے۔

شندور پولو فیسٹیول کے فائنل کو دیکھنے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح شندور پہنچے، جنہوں نے روایتی اور تاریخی کھیل کے اس شاندار مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

غلافِ کعبہ تبدیل، نئے غلاف میں کیا خاص ہے؟

کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی؟ نیویارک میئر ظہران ممدانی کا بیان زیرِ بحث

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ