آزاد کشمیر میں انتشار کی کوششیں ناکام، عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، وزیر دفاع

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ وفادار ہے اور کچھ عناصر غیر ملکی ایجنڈے کے تحت علاقے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے جو ناکام ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کا عمل غداری کے مترادف ہے، سپریم بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام امن پسند ہے اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق زندگی گزار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو مبینہ طور پر غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے کشمیری عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

خواجہ آصف کے مطابق کشمیری عوام پاکستان سے گہری محبت رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسے بیانیے کو قبول نہیں کرتے جو دشمن کے مفاد میں ہو یا علاقے میں انتشار پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے جمہوری عمل نہیں چاہتے، خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں استحکام اور امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور ریاستی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی