ایکشن کمیٹی کا عمل غداری کے مترادف ہے، سپریم بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیگر مکاتبِ فکر کے بعد وکلا برادری نے بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کو غلط قرار دیتے ہوئے ریاست میں امن و امان کی بحالی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجا آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ ریاست کا امن تباہ کرنے میں ملوث عناصر فوری طور پر ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کریں۔

انہوں نے کہاکہ مسلح حملوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انسانی جانوں کے ضیاع میں ملوث افراد کو قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔

راجا آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایسے افراد کو آزاد کشمیر کی عدالتوں میں قانونی معاونت فراہم کرے گی، بشرطیکہ وہ خود کو قانون کے حوالے کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کے خلاف برسرِ پیکار اور ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جبکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند سنگین جرم کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذکورہ عمل کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ غداری کے مترادف ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بیان جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کو مسترد کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وکلا کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے عمل کو بغاوت قرار دینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ عناصر غلط راہ پر گامزن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی