ہارون اختر خان کی علی بابا ڈاٹ کام وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر اتفاق

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علی بابا ڈاٹ کام کی خدمات پاکستانی ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز سے شامل ہونے میں مدد فراہم کریں گی، جس سے برآمدات میں اضافہ اور نئے معاشی مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے پیر کو علی بابا ڈاٹ کام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی برآمدی صلاحیت بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان اہم معاہدے، ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اجلاس میں اسمیڈا کے تعاون سے ’ڈیجی ایس ایم ای پاکستان‘ منصوبے پر عمل درآمد، صنعتی ترقی اور پاکستانی مصنوعات کی عالمی آن لائن منڈیوں تک رسائی کے فروغ سمیت مختلف امور زیرِ غور آئے۔

علی بابا ڈاٹ کام کے وفد نے اجلاس کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید حل پیش کیے، جن کا مقصد پاکستانی ایس ایم ایز کی کاروباری استعداد میں اضافہ اور انہیں عالمی تجارتی مواقع سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔

اس موقع پر ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین اور علی بابا گروپ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشتیں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا ڈاٹ کام کی خدمات پاکستانی ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز سے شامل ہونے میں مدد فراہم کریں گی، جس سے برآمدات میں اضافہ اور نئے معاشی مواقع پیدا ہوں گے۔

علی بابا ڈاٹ کام کے وفد نے اس موقع پر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان کی معیاری مصنوعات عالمی خریداروں تک رسائی کے لیے کمپنی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

وفد نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید میچنگ سلوشنز پاکستانی فروخت کنندگان کو بین الاقوامی طلب سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: ای کامرس سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری، علی بابا کی کمپنی کو گرین سگنل

وفد نے مقامی مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی برآمدی نمو کے لیے خصوصی ڈیجیٹل خدمات اور معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس سلسلے میں پاکستانی ایس ایم ایز کو آن لائن برآمدات، ڈیجیٹل تجارت اور ای کامرس کے بہترین طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ہارون اختر خان نے اسمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ علی بابا ڈاٹ کام کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنائے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے عالمی ای کامرس میں دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے ایس ایم ای شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی اور بین الاقوامی سطح پر توسیع کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ