ایران امریکا معاہدے سے پاکستان کا وقار بلند ہوا، یومِ تشکر منائیں گے، طارق فضل چوہدری

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے پاکستان کی عزت، وقار اور سفارتی حیثیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس اہم کامیابی پر یومِ تشکر بھی منایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چین کا امریکا اور ایران کے مابین معاہدے کا خیرمقدم، ثالثی کی پاکستانی کوششیں قابل ستائش قرار

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں یکساں ترقی اور عوامی فلاح کے وژن پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت اسی مقصد کے تحت تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ 26 نکات پر مشتمل معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت متعدد مطالبات پر عملدرآمد کیا گیا اور مقدمات و ایف آئی آرز کے خاتمے سمیت کئی اقدامات اٹھائے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مہاجرین کی 12 نشستوں کو محض کسی کمرے میں بیٹھ کر ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان نشستوں کو آزاد جموں و کشمیر کے آئین میں تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پرامن سیاسی جدوجہد کے بجائے پرتشدد احتجاج کا راستہ اختیار کیا، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر، عالمی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت ہے، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی شاہراہوں اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ تشدد کا راستہ ترک کیا جائے، دھرنا ختم کیا جائے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں