آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل کھل جائےگی، کوئی ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل طور پر بحال کردی جائے گی اور اس راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

جی سیون اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کے بعد امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا متن جلد منظر عام پر لایا جائے گا، جبکہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو کو اوقات یاد دلادی گئی: امریکا کے بغیر اسرائیل کا وجود ہی نہ رہتا، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ طے پانے والی ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق پیشرفت بھی جلد متوقع ہے اور مفاہمتی یادداشت میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا مالک نہیں بنے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا ٹول ٹیکس نافذ نہیں ہوگا اور یہ آبی گزرگاہ جمعے سے مکمل طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 60 روزہ مدت گزرنے کے بعد بھی آبنائے ہرمز ٹول ٹیکس کے بغیر ہی کھلی رہے گی۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا متن جائزے کے لیے امریکی کانگریس کو بھی بھجوایا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی بنیادی اور مرکزی شرط صرف ایک ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے جلد ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت شروع، جنوبی راستہ مکمل طور پر محفوظ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ایران کے جوہری ذخائر کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کے بقول امریکا کا مقصد ایرانی جوہری ذخیرے پر قبضہ کرنا نہیں بلکہ اسے تباہ کرنا ہے تاکہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے امکانات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ