آزاد کشمیر میں جمہوری عمل میں تاخیر ناقابل قبول، مسلم لیگ ن کا دوٹوک مؤقف

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے بروقت انعقاد کے حق میں واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی تاخیر یا التوا کی مخالفت کر دی ہے۔

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی، مرکزی عہدیداران اور پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے ایک اہم اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس سمیت دیگر سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی، شرکا نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابی تیاریوں اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی حالیہ پریس کانفرنس اور انتخابات مؤخر کرنے کے مطالبے پر بھی غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس مطالبے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر شفاف انداز میں منعقد ہونے چاہئیں۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بروقت انتخابات کے منتظر ہیں اور انہیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق مقررہ وقت پر ملنا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر بھر سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ امیدواروں سے انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔

پارٹی رہنماؤں نے انتخابی مہم مزید تیز کرنے، کارکنوں کو متحرک بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: انتخابات سے قبل سیاسی گہما گہمی، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی شکایت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

اجلاس کے اختتام پر پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے، کارکنوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے اور آئندہ انتخابات کے لیے بھرپور تیاری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر آزاد کشمیر میں مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ دہرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟