کالعدم ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے لگی، شوکت نواز میر بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی حقوق کے نعرے لگا کر مقبولیت حاصل کرنے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا حقیقی چہرہ اب کھل کر سامنے آ رہا ہے، اور کمیٹی کے کور ممبران کا بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مطفرآباد سے ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر کے کردار سے صاف واضح ہو رہا ہے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مقصد آزاد کشمیر میں انتشار اور فسادات برپا کرکے نظریہ پاکستان اور کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ رشتے کو کمزور کرنا ہے۔

شوکت نواز میر ایک کٹھ پتلی ہیں جن کی ڈوریں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھ میں ہیں۔

جس دن آزاد کشمیر کے عوام نے ان سے حساب مانگا تو ان کی دکان بند ہو جائے گی۔ ان جیسے بے ضمیر عناصر کو بیرونی آقاؤں سے پیسہ ملتا ہے جس کے بعد یہ ایجنڈے کے مطابق کام کرتے ہیں۔

شوکت نواز میر کا ایک سادہ سی اسٹیشنری دکان سے لگژری گاڑیوں، اربوں روپے کی جائیدادوں اور شاہانہ طرزِ زندگی تک کا سفر بھی عوام کے سامنے شفاف احتساب کا تقاضا کرتا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چند مخصوص اوورسیز عناصر دولت اور مفادات کی خاطر اپنی ریاست اور عوام کے خلاف سرگرم ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیاکہ اس تحریک کے پیچھے بیرونی ایجنڈا اور بھارتی مفادات کارفرما ہیں، جن کا مقصد خطے میں انتشار پیدا کرنا ہے۔

ڈاکٹر زرقہ سہروردی نے واضح کیاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، جبکہ کشمیری عوام ایسے تمام عناصر اور ایجنڈوں کو ناکام بنائیں گے جو خطے کے امن، استحکام اور پاکستان کے ساتھ تاریخی رشتے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شوکت میر نے لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل اسے پُرامن قرار دیا تھا، تاہم ویڈیوز سے ظاہر ہورہا ہے کہ یہ لوگ پرامن نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟