6 سالہ بچے نے تاریخی تلوار دریافت کر کے ماہرین کو حیران کردیا

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے تقریباً 40 میل شمال مغرب میں واقع گاؤں برانڈبو میں ایک اسکول پکنک کے دوران پہلی جماعت کے بچوں کو زمین سے باہر نکلا ہوا ایک قدیم اور نایاب وائکنگ تلوار کا حصہ ملا ہے۔

 یہ دریافت رواں سال اپریل کے آخر میں سامنے آئی جب 6 سالہ بچے ہینرک نے زمین سے ابھری ہوئی ایک عجیب چیز دیکھی اور اسکول انتظامیہ کو مطلع کیا، جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹ میلے میں قدیم تلواروں کا خصوصی شعبہ

ماہرینِ آثار قدیمہ کے مطابق یہ تلوار تقریباً 1300 سال پرانی ہے جس کا تعلق 8ویں صدی عیسوی یعنی میروونگین دور یا وائکنگ دور کے آغاز سے ہے۔


ان لینڈ کاؤنٹی کے ثقافتی ورثے کے محکمے کے سینئر مشیر اویسٹین لیا کا کہنا ہے کہ یہ تلوار ‘سنگل ایڈجڈ’ ہے یعنی اس کی صرف ایک سائیڈ تیز دھار ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تلواریں بڑے چاقوؤں سے تیار کی گئی تھیں جنہیں ‘سیکس’ کہا جاتا تھا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ تلوار 750 سے 850 عیسوی کے درمیان ناروے میں ہی تیار کی گئی تھی اور یہ کسی عام شخص کی نہیں بلکہ معاشرے کے کسی اعلیٰ مرتبے کے مالک، آزاد زمیندار، یا کسی مقامی وائکنگ چیف کے فوجی مشیر کی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاکھوں سال پرانا وہیل مچھلیوں کا وسیع و عریض قبرستان دریافت، سائنسدان حیران

اگرچہ یہ تلوار کاشتکاری والے کھیت سے ملی ہے جہاں ہل چلنے کی وجہ سے اس کی اصل جگہ تبدیل ہو چکی تھی، لیکن ماہرین کو اس جگہ سے محض 40 میٹر دور لوہے کے دور کے چھوٹے قبرستان کے آثار ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کسی قدیم قبر کا حصہ تھی۔

اس تاریخی اور غیر معمولی تلوار کا دستہ اور اوپری حصہ کافی حد تک محفوظ ہے، اور اب اسے مزید تحقیق اور ایکس رے کے لیے اوسلو کے میوزیم آف کلچرل ہسٹری منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی تیاری کے مخفی حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری