امریکا نے ایران کی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کردیا، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری جہازوں کی آمدورفت بحال

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے 2 ماہ سے زائد عرصے بعد ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے لیے بحری آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کردی ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ آج امریکی افواج نے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی تمام بحری نقل و حرکت پر عائد محاصرہ ختم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز جمعے سے مکمل کھل جائےگی، کوئی ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

 سینٹکام کے مطابق امریکی جنگی بحری جہاز علاقے میں موجود رہیں گے تاکہ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی بندرگاہوں سے امریکی بحری محاصرہ اس وقت ختم کیا گیا جب امریکا اور ایران نے تنازع کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ثالث پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی حکام کی جانب سے امریکا ایران معاہدے پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت شروع ہونے والے امن عمل کا احترام کرنا ہوگا۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو اور بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ امن عمل اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے، جبکہ بیروت میں ایسے حملے جن میں شہری ہلاک ہوں، قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے بعض ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زمینی حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے اور اپنے واحد طاقتور اتحادی امریکا پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: علامتی تقاریب ضرورت نہیں رہی، عملی نتائج اہم تھے، پاکستان نے بحران کو پائیدار امن میں بدل دیا، سفارتی ذرائع

امریکی نائب صدر کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت مثبت نتائج دے رہی ہے، جس کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافہ، توانائی کی قیمتوں میں کمی اور ایران کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کی ابتدائی علامات سامنے آ رہی ہیں۔

جے ڈی وینس نے بتایا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 12.5 ملین بیرل تیل گزرا، جو تنازع کے آغاز کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے۔ ان کے مطابق تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ رہی ہیں جبکہ امریکا میں پٹرول کی قیمت بھی 4 ڈالر فی گیلن سے نیچے آ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لندن کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک، بیسیوں زخمی

سعودی عرب نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، ڈاکٹر طلحہ الکشمیری

تیزاب حملے کی متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘