’فرش پر بیٹھ کر سلامی کے پیسے گن رہی تھی‘، عفت عمر کا شادی کی پہلی رات سے متعلق دلچسپ انکشاف

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے اپنی شادی کی پہلی رات سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شادی کی پہلی رات کو جس انداز میں پیش کیا جاتا ہے حقیقت اس سے خاصی مختلف ہوتی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ شادی کی پہلی رات کے حوالے سے عوام کے ذہنوں میں غیر ضروری تصوراتی اور رومانوی خیالات پیدا کیے جاتے ہیں جبکہ عملی زندگی میں حالات اکثر مختلف ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی کی پہلی رات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں فرش پر بیٹھی اپنی سلامی کے پیسے گن رہی تھی اور اسی میں مصروف رہی پھر ہم سو گئے۔ مجھے صرف یہ تجسس تھا کہ مجھے کتنی سلامی ملی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Updates (@showbiz__updates)

 پوڈکاسٹ میں اداکار اور رائٹر عدیل افضل نے بھی شادی کی پہلی رات سے متعلق مناظر لکھنے کی مشکلات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک ڈرامہ تحریر کیا ہے جس میں شادی کا ایک منظر شامل ہے۔ شادی کی پہلی رات کا سین لکھنے میں مجھے تین دن لگ گئے کیونکہ میں سوچ رہا تھا کہ اسے منفرد کیسے بنایا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Updates (@showbiz__updates)

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کم از کم تین مناظر شامل کرنا پڑتے ہیں کیونکہ ناظرین ایسے لمحات کو پسند کرتے ہیں اور خاص طور پر اس وقت انتظار کرتے ہیں جب جوڑا فوری طور پر قریب نہ آئے۔ ہمیں اشاروں کنایوں میں بات دکھانی پڑتی ہے لیکن اب تک ہم کوئی واقعی یادگار شادی کی پہلی رات کا منظر تخلیق نہیں کر سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی