حج و رمضان کے بہتر نتائج نے ایران جنگ کے اثرات کم کر دیے، سعودی وزیر سیاحت

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطيب نے کہا ہے کہ رمضان اور حج کے مضبوط سیزن نے ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی کے اثرات کو کافی حد تک کم کر دیا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ گزشتہ چند ماہ چیلنجنگ رہے، تاہم مذہبی اور ملکی سیاحت کی مضبوط کارکردگی کے باعث مجموعی شعبہ مستحکم رہا۔

روم میں منعقدہ ’ایف آئی آئی پریارٹی یورپ‘ سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں رمضان اور حج کے دوران زائرین کی بڑی تعداد نے سیاحتی شعبے کو سہارا دیا، جس سے مجموعی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 5 سے 6 فیصد کم رہی۔

وزیر سیاحت کے مطابق سعودی عرب میں ملکی سیاحت کا حصہ 60 سے 65 فیصد تک ہے، اور عید و رمضان کی تعطیلات کے دوران زیادہ تر شہری ملک کے اندر ہی مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں، جس سے اندرونی سیاحت کو نمایاں فروغ ملا۔

انہوں نے کہا کہ جنگی صورتحال کے دوران اگرچہ فضائی آپریشن متاثر ہوئے، تاہم ایئرلائنز نے تیزی سے بحالی دکھائی اور صورتحال جلد معمول پر آ گئی۔

احمد الخطيب نے کہا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 5 برسوں میں سیاحتی شعبے میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں، اور وژن 2030 کے دوسرے مرحلے میں اس شعبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد بن سلمان کا جدید، متنوع، اور عالمی امن و استحکام کے لیے کوشاں سعودی عرب کس طرح سے تبدیل ہو رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ نئی سیاحتی منزلیں جیسے ریڈ سی پروجیکٹ اور درعیہ ترقیاتی منصوبہ آئندہ برسوں میں اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ ریاض ایئر کا آغاز بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ اگرچہ دنیا میں ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے، لیکن سیاحت بنیادی طور پر انسانی رابطے اور تجربے پر مبنی شعبہ ہے، جس میں انسان کا کردار ہمیشہ مرکزی رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک