برطانیہ میں مگرمچھ کے باڑے میں 3 سالہ بچے کے زخمی ہونے کا واقعہ، مشتبہ شخص ضمانت پر رہا

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے علاقے کیمبرج شائر میں ایک چڑیا گھر کے مگرمچھ کے باڑے میں 3 سالہ بچے کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے ایک شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

کیمبرج شائر پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو بچے کو مگرمچھ کے باڑے میں پھینکنے کے الزام میں اقدام قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اسے طبی حالت کے باعث تفتیش کے لیے نااہل قرار دیا گیا اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل

واقعہ جمعرات کے روز ہنٹنگڈن کے قریب جانسنز آف اولڈ ہرسٹ چڑیا گھر میں پیش آیا، جہاں مگرمچھ کے حملے سے زخمی ہونے والا بچہ اب بھی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہے، تاہم اس کی حالت تشویشناک لیکن مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

چڑیا گھر کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو مگرمچھ کے باڑے سے باہر نکالا۔ بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد اسے کیمبرج کے ایڈن بروکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھیوں سے بچنے کے لیے دریا میں کودنے والا شخص مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

جانسنز آف اولڈ ہرسٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی دعائیں بچے اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، جبکہ احتراماً واقعے کی جگہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار شخص اور زخمی بچے کے درمیان کسی قسم کا تعلق معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس واقعے کے وقت چڑیا گھر میں موجود افراد سے بھی معلومات حاصل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن میں 7 کروڑ سال پرانا دیوقامت ‘مگرمچھوں کا بُل ڈاگ’ دریافت

ہنٹنگڈن سے رکن پارلیمنٹ بین اوبیز جیکٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں، جبکہ پولیس اس واقعے کو ایک نہایت سنگین واقعے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

جانسنز آف اولڈ ہرسٹ ایک خاندانی فارم ہے، جہاں قصائی کی دکان، فارم شاپ، چائے خانہ، اسٹیک ہاؤس اور چڑیا گھر بھی موجود ہے۔ یہاں مگرمچھ پہلی مرتبہ 2006 میں لائے گئے تھے اور انہیں ایک تبدیل شدہ مویشیوں کے باڑے میں رکھا جاتا ہے، جہاں بلند حفاظتی راستوں سے زائرین انہیں دیکھ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟